پٹنہ،یکم جنوری (آئی این ایس انڈیا) نئے سال کے موقع پر بہار حکومت نے 12 اضلاع کے کلکٹر اور 13 اضلاع کے سپرنٹنڈنٹ پولیس کا تبادلہ کردیا ہے۔ جنتا دل یونائٹیڈ (جے ڈی یو) کے قومی صدر آر سی پی سنگھ کی بیٹی آئی پی ایس آفیسر لیپی سنگھ کو سہرسا کا نیا ایس پی مقررکیاگیا ہے۔
لپی سنگھ کو الیکشن کمیشن نے مونگیر میں مورتی وسرجن کے دوران ہنگامہ آرائی کے بعد ہٹا دیا تھا۔چندر شیکھر سنگھ کو پٹنہ کا نیا ضلعی مجسٹریٹ بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اونیش کمار سنگھ کوجموئی، پرنب کمار کو مظفر پور، جے پریادرشنی کو ارووال، سجن آر کو شیوہار، شیام بہاری مینا کومدھے پورہ، سبرت کمار سین کو بھاگل پور، نودیپ شکلا کو کیمور،نول کشور چودھری کوگوپال گنج، دھرمیندر کمار کو ساسارام، امیت کمار کو مدھوبنی اور ڈی نلیش رام چندر کو سارن کا نیا ڈی ایم مقررکیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ اجیت کمار کو گیاکاایس ایس پی، نتاشا گڈیا کوبھاگل پور کاایس ایس پی، راجیش کمار کو کمور کاایس پی، آشیش بھارتی کو روہتاس کاایس پی، ہری پرساد ایس کونالندہ کاایس پی، دھرت سیلی کو نوادہ کاایس پی، سنجے بھارتی کو شیوہار کاایس پی،لپی سنگھ کو سہرساکا ایس پی، دیاشنکر کو پورنیا کاایس پی، سنتوش کمار کو چھپراکا ایس پی، کارتیکیا شرما کو شیخوپورہ کاایس پی، سوشانت کمار سروج کو بھاگل پور کاایس پی اور آنند کمار کو گوپال گنج کا ایس پی مقرر کیا گیا ہے۔آئی پی ایس لپی سنگھ کو ایک بار پھر ضلع کی کمان سونپی گئی ہے اور انہیں سہرسا کا سپرنٹنڈنٹ پولیس مقرر کیا گیا ہے۔ لپی سنگھ جنتا دل یونائیٹڈ کے نئے قومی صدر آر سی پی سنگھ کی بیٹی ہیں۔ آر سی پی سنگھ وزیر اعلی نتیش کمار کے بہت قریبی ہیں۔